• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ریپڈ بس منصوبہ ‘حیات آباد‘ ڈبگری اور حاجی کیمپ میں ڈپوز کا تعمیراتی کام مکمل

پشاور( وقائع نگار)پشاور ریپڈ بس منصوبے میں حیات آباد ، ڈبگری اور حاجی کیمپ میں ڈپوز کا تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے بی آر ٹی گاڑیوں کو محفوظ بنانے کے لئے ائیر پورٹس کی طرز پر ان کے ہینگرز بھی قائم کئے جا رہے ہیں ڈپوز کی سکیورٹی کے لئے خفیہ کلوزکیمرے کی تنصیب بھی مکمل کر لی گئی ہیں 32سٹیشنوں پر پانی کی فراہمی کیلئے بورنگ کاکام بھی مکمل کر لیاگیا ہے جس کے بعد پانی کی فراہمی لیٹرینز کو کرنا شروع کردی گئی ہیں ریچ ٹو ، تھری اور ون میں دیگر اسٹیشنوں پر خود کار ٹکٹ مشین ، فیئر گیٹ ، اور آئی ٹی سسٹم کی تنصیب بھی شروع کرنے کا عمل شروع کردیاہے چمکنی کے بعد حاجی کیمپ ، گلبہار ،ہشتنگری ، فردوس پر سسٹم کی تنصیب شروع کر دی گئی ہیں گلہار انڈر پاس کی تزئین و آرائش کاکام بھی شروع کردیاگیاہے فردوس انڈر پاس پر کام مزید تیز کردیا گیا ہے ۔
تازہ ترین