آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نعتِ رسول مقبولﷺ: شانِ اعلیٰ بیاں تیری قرآن میں...

٭…محمد صدیق فنکار…٭

شانِ اعلیٰ بیاں تیری قرآن میں

مہر، انجم، قمر تیرے فرمان میں

ہیں یہ ہفت آسماں تیرے زیرِ قدم

لامکاں بھی تو ہے تیرے امکان میں

بِن تِرے کون پہنچا ہے عرشِ بریں

تیرا رُتبہ ہی ہے شانِ انسان میں

آپ ذاتِ خدا ہے تِری نعت خواں

نعت مَیں کیا کہوں گا تِری شان میں

سرورِ دوجہاں اے رسولِ خداﷺ

تجھ پہ عالم فدا تجھ پہ قربان مَیں

نام لے کر تِرا پار وہ ہوگیا

گِھر گئی جس کی کشتی بھی طوفان میں

اپنی قسمت پہ فنکارؔ کو ناز ہے

نعت تیری ہے اس کے بھی دیوان میں