اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پمز ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف علی زرداری کی ہارٹ بیٹ معمول کے مطابق نہ ہونے پر ہارٹ بیٹ کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق پیر کو آصف زرداری کی ہارٹ بیٹ معمول کے مطابق نہ تھی جس پر ہارٹ بیٹ کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔
آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے تک اسپتال میں رکھنے کا امکان ہے، سابق صدردو ہفتوں سے پمز کے کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں۔