کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلی عالمی جونیئر کبڈی چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بدھ کو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ختم ہوگا۔ ٹیم جمعرات کو لاہور سے ایران روانہ ہوگی۔ عالمی چیمپئن شپ 9 سے 15 نومبر تک کش میں کھیلی جائیگی۔ جس میں 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔