ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز ملتان موٹر برانچ میں گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی خوردبرد کے الزام میں معطل ہونے والے سابق ڈائریکٹر ایکسائز ملتان ، ای ٹی او موٹر برانچ اے ای ٹی او اور 8ایکسائز انسپکٹر، 2کلرک ، 3کے پی اوسمیت 15اہلکاروں کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور 4ایکسائز انسپکٹروں کو گرفتار کرکے دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ 2ماہ قبل سیکرٹری محکمہ ایکسائز پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر خصوصی آڈٹ ٹیم نے محکمہ ایکسائز موٹر برانچ کا آڈٹ کیا تھا آڈٹ کے دوران گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا تھا جس پر سیکرٹری محکمہ ایکسائز پنجاب نے مذکورہ افسران اور دیگر ملازمین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے معطل کردیا تھا، گذشتہ روز سیکرٹری محکمہ ایکسائز پنجاب اور ڈی جی ڈائریکٹر جنرل نے ملتان دفتر کا دورہ کیا اور اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ،