کراچی (نصر اقبال/ ا سٹاف رپورٹر) قومی گیمز میں سندھ ہاکی ٹیم کی شمولیت پر تنازع پیدا ہوگیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا ہے کہ قومی گیمز میں صرف فیڈریشن سے الحاق شدہ یونٹ کی منتخب ٹیم حصہ لے گی ۔ اس کے علاوہ شرکت کرنے والے پلیئرز اور آفیشلز پر دو سال کی پابندی عائد کردی جائے گی۔