• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،ہسپتالوں میں ڈ ینگی کے 236 مر یض ، 159 کنفرم کیسز

راولپنڈی(اپنےرپورٹر سے) راولپنڈی کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈ ینگی کے کل 236 مر یض موجود ہیں جن میں سے 159 ڈ ینگی کے کنفرم کیسز ہیں۔گز شتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کل 83مریض ر پو رٹ جبکہ 77مریض علا ج معالجے کے بعد ڈ سچار ج ہو ئے۔اس بات کا اظہارڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر کی زیر صدار ت انسدا د ڈینگی کے حوالے سے ایوننگ اجلاس میں کیا گیا۔سیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ ڈینگی کے ساتھ ساتھ انسداد پولیو کے لئے تما م ٹیمیں اپنی مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری سے کام کرتے ہوئے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے مکمل خاتمے تک سر گرم عمل رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ موسم میں تبدیلی کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش میں کمی واقع ہو گی۔ لیکن انسدا د ڈینگی سے متعلقہ تمام سرکاری محکمے اپنی سرگرمیاں متواترجاری رکھیں اوڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں کیس ریسپانس پر خصوصی توجہ دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین