• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی ٹاپ آرڈر کو قابو کرنے کی پلاننگ کرلی، وہاب ریاض

آسٹریلوی ٹاپ آرڈر کو قابو کرنے کی پلاننگ کرلی، وہاب ریاض


پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹاپ آرڈر کو قابو کرنے کےلیے پلاننگ کر لی ہے، انہیں جلد آؤٹ کر کے میچ اپنے نام کر سکتے ہیں۔

پرتھ میں میچ سے قبل پریس کانفرنس میں وہاب ریاض نے کہا کہ ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ تینوں ہی اچھی فارم میں ہیں، انہیں جلد آؤٹ کر کے میچ اپنے حق میں کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: تیسرے ٹی20 کیلئے ٹیم پاکستان کا بھرپور ٹریننگ سیشن

وہاب ریاض نے کہا کہ پرتھ کی پچ پر باؤنس ملتا ہے، یہاں کی وکٹ فاسٹ بولر کے لیے مدد گار ہوتی ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد سے متعلق وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ وہ آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں، چند اچھے نوجوان کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم کو اتنا غصہ کیوں آیا؟

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی کل پرتھ میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بے نتیجہ رہا جبکہ دوسرے ٹی20 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین