• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرے ٹی20 کیلئے ٹیم پاکستان کا بھرپور ٹریننگ سیشن

تیسرے ٹی20 کیلئے ٹیم پاکستان کا بھرپور ٹریننگ سیشن


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی کل پرتھ میں کھیلا جائے گا ۔ گرین شرٹس نے آج بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن معرکہ کل ہوگا، آسٹریلیا جیتا تو سیریز اس کے نام ہوجائے گی،اگر پاکستان آسٹریلیا کو شکست دیتا ہے تو سیریز ایک۔ایک سے برابری پر اختتام پذیر ہوگی۔

گرین شرٹس نے پرتھ میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ، فیلڈنگ کی پریکٹس کی ، بولنگ اور بیٹنگ میں بھی جان لگائی۔

ذرائع کے مطابق سیریز کے آخری میچ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے ، فخر زمان اور آصف علی کی جگہ امام الحق اور خوش دل شاہ فائنل الیون کا حصہ ہوں گے ، جبکہ بولنگ میں تبدیلی پچ دیکھ کر ممکن ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

تازہ ترین