• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا اسمبلی میں نہ ہوتے ہوئے بھی اپوزیشن لیڈر بن گئے، پرویز الٰہی

مولانا اسمبلی میں نہ ہوتے ہوئے بھی اپوزیشن لیڈر بن گئے، پرویز الٰہی


مسلم لیگ (ق) کے رہنما و حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر راضی ہیں مگر اپوزیشن راضی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کے باعث اسمبلی میں نہ ہوتے ہوئے بھی اپوزیشن لیڈر بن گئے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی کو مضبوط کیا جائے، وزیراعظم نے اس پر بھی ہاں کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کو دھرنے سے اس سے زیادہ کیا کامیابی چاہیے کہ وہ اسمبلی میں نہیں ہوتے ہوئے بھی اپوزیشن لیڈر بن چکے ہیں اور شہباز شریف فارغ ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین