کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں 12 جنوری سے کبڈی ورلڈکپ ہو گا جس میں بھارتی ٹیم نے بھی شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ بارہ سے انیس جنوری تک مجوزہ اس ایونٹ کے لیے غیر ملکی ٹیموں کو دعوت نامے چند ہفتے پہلے بھیجے گئے تھے۔ منتظمین پر امید ہے کہکشیدہ سیاسی حالات کے باوجود بھارتی ٹیم لاہور آئے گی۔ پہلی بار پاکستان میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھارت، ایران، امریکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا کی ٹیمیں شریک ہوں گی جبکہ کینیا، ناروے، نیوزی لینڈ اور جرمنی کی شرکت بھی متوقع ہے۔