• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، بارش نےسموگ ختم کردی،ملک بھرمیں سردی بڑھ گئی

لاہور (خصوصی رپورٹر، نیوزرپورٹر، ایجنسیاں) ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،لاہور میں ہونے والی ہلکی بارش کے بعد شہر میں پھیلا ہوا سموگ کافی حد تک ختم ہو گیا ہے۔پنجاب،پختونخوامیں بارشیں،کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجمادپرآگیا،کشمیر،گلگت میں برفباری،اپرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں سموگ کا لیول 126رہا جو کہ بدھ کے روز 600سے زیادہ تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دوبارہ شدید سموگ ہونے کے امکانات فوری طور پر نہیں ہیں اگر موسمی حالات یہی رہے تو سموگ میں کمی آتی جائےگی۔ جب کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجمادپرآگیا۔ خیبرپختون خوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، شمالی و جنوبی وزیرستان اور دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز تیمرگرہ میں 10 ملی میٹر، کاکول میں 48 ، کالام میں 18 ملی میٹر، چترال 8 ، دیر 29 ، مالم جبہ میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی مری شاہراہ کشمیرپر شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بھاری پتھر، چٹانیں، ملبہ روڈپرآگیا اور روڈ بند ہوگیا۔ پنجاب کے کئی شہروں میں بارشیں ہوئیں،بارش کے بعد سیالکوٹ میں سردی میں اضافہ ہو گیا ۔  
تازہ ترین