• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فوجی ترجمان کے بیان کا خیرمقدم، استعفیٰ دو گھر جاؤ، بے مقصد مذاکرات کی ضرورت نہیں، فضل الرحمٰن

ہم استعفے سے کم پر راضی نہیں ہوں گے، مولانا فضل الرحمان


اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا فوج غیر جانبدار رہے گی۔

’میں دعا کرتا ہوں کہ اللّٰه‎ استقامت دے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ ہم یہ تحریک بڑی استقامت سے یہاں تک لے آئے ہیں اور ہم استعفے سے کم پر راضی نہیں ہوں گے، استعفیٰ دو گھر جائو، بے مقصد مذاکرات کی ضرورت نہیں، جس دھاندلی پر قوم گواہ ہو اس کی تحقیقات نہیں ہوتی، الیکشن کمیشن تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کا فصلہ کیوں نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم قومی اداروں سے برادارانہ لہجے میں کہنا چاہتے ہیں کہ ان (مارچ کے شرکاء) کے مطالبات کو تسلیم کریں ان کو ان کا حق دیا جائے اور نااہل حکومت کو فارغ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا جب پی اے ایف نے انڈیا کا جہاز گرایا تو جے یو آئی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ آج یہی کارکن سڑکوں پر ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گلے شکوے اپنوں سے کیے جاتے ہیں،آپ نے کہا ہم غیر جانبدار ہیں، ہم نے مان لیالیکن ووٹ ایک امانت ہے اور اس امانت کو واپس کیا جائے۔

تازہ ترین