• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونوں کے تمام مسائل کا حل اتحاد ویکجہتی میں پوشیدہ ہے،نیشنل لائرز فورم

کوئٹہ ( پ ر) نیشنل لائرز فورم کے چیئر مین و رکن مرکزی کمیٹی عوامی نیشنل پارٹی ارباب غلام ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پشتونوں کے تمام مسائل کا حل اتحاد و اتفاق اور یکجہتی میں پوشیدہ ہے ، ملک میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے شروع دن سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا جس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے ،خان جیلانی خان اچکزئی شہید اور دیگر اکابرین نے ہمیشہ پشتونوں کی قومی سیاسی بیداری اور اتحاد و یکجہتی کے لئے کام کیا ہمیں ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے اور آنے والی نسلوں کو اپنے اکابرین اور شہداءکی جدوجہد سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جمہوری اور سیاسی طبقات کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہے لوگوںکو ان کے آئینی حقوق میسر نہیں اور غیر یقینی کی صورتحال ہے اگر شروع دن سے ملک میں جمہوریت کے استحکام ، جمہوری ادروں کی مضبوطی اور آئین وقانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جاتا تو شاید آج ہم ان حالا ت کا سامنا نہ کرتے انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام اکائیوں اور طبقات کو ان کے متعین کردہ آئینی حقوق دے کر حقیقی فیڈریشن کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے انہوںنے کہا کہ 15نومبر شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید کی 9ویں برسی کی مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام چمن میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے نہ صرف عوامی نیشنل پارٹی کے تمام کارکن بلکہ ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کوا س جلسہ عام میں اپنی شرکت یقینی بنائیں کیونکہ شہید نے ہمیشہ پشتون معاشرے میں امن ، ترقی اور علم کے فروغ کے لئے کردار ادا کیا۔
تازہ ترین