• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبہا ر، رہزنوں نے ایک شخص سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ گلبہار کی حدود لکی ڈھیری روڈ پررہزنوں نے ایک شخص سے نقدی اور موبائل فون سیٹ چھین لیا۔ عالمگیر ولد اکرام الدین سکنہ آفریدی گڑھی نے تھانہ گلبہار پولیس کو بتایاکہ گزشتہ شام وہ گھر سے نکل کر لکی ڈھیری روڈ جا رہاتھا کہ راستے میں تین موٹرسائیکل سوار رہزنوں نے روکا اور اسلحہ کی نوک پریرغمال بنا کر پانچ ہزارروپے کی نقدی اور موبائل فون سیٹ چھین لیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تازہ ترین