• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتار پور افتتاح، سنی دیول بھی پاکستان آرہے ہیں

بالی ووڈ اداکار سنی دیول بھی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے دفتر سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ بھارتی اداکار سنی دیول بھی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور مودی سرکار کی جانب سے انہیں اجازت نامہ بھی مل چکا ہے۔

کرتار پور افتتاح، سنی دیول بھی پاکستان آرہے ہیں



یہ بھی پڑھیے: کرتارپور سکھ یاتریوں کے استقبال کیلئے تیار

نامور اداکار سنی دیول اداکاری کو خیر آباد کہہ کر سیاست میں قدم رکھ چکے ہیں۔ سنی دیول بھارتی پنجاب کے شہر گورداسپور کے صوبائی اسمبلی کے رکن بھی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف بہت سی فلمیں کی ہیں اور سیاسی میدان میں بھی پاکستان کی مخالفت کر چکے ہیں۔

سدھو کو بھی پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی پاکستان آنے کی اجازت مل گئی ہے۔ سدھو کرتار پور آنے والے پہلے بھارتی وفد میں شامل ہوں گے۔

وفد میں ان کے علاوہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی امرندر سنگھ، سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ اور بالی ووڈ اداکار سنی دیول شامل ہوں گے۔

سدھو نے اجازت لینے کے لیے بھارتی حکومت کو تین خط لکھے تھے۔

نوجوت سدھو وزیراعظم عمران خان کے دوست ہیں۔ اس سے قبل وہ عمران خان کی حلف برداری تقریب کے لیے بھی پاکستان آچکے ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو کا تعلق کانگریس پارٹی سے ہے جبکہ بھارت میں نریندر مودی کی بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سکھ یاتری بغیر پاسپورٹ کرتارپور آسکتے ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی حکومت نے ہندو روحانی رہنما سری سری روی شنکر کو بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے۔

تازہ ترین