وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پر جوابی وار کیا۔
مراد سعید نے خواجہ محمد آصف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں وزیر خارجہ اور بیرون ملک اقامے پر ملازم تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکومت میں کوئی اقامے پر چوکیدار، کوئی ویلڈر اور کوئی مستری بنا ہوا تھا۔
وفاقی وزیر نے خواجہ آصف سے استفسار کیا کہ انہیں جواب دینا ہوگا کہ یہ کون سی خدمات انجام دیتے تھے؟
انہوں نے سابق وزیر خارجہ پر الزام لگایا کہ خواجہ آصف امریکا کو خوش کرنے میں بہت آگے تک چلے گئے تھے۔
مراد سعید نے یہ الزام بھی لگایا کہ یہ لوگ امریکا یا یورپ جاکر لبرل بن جاتے ہیں جبکہ یہاں پر مذیب کارڈ کھیلتے ہیں۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا تھا کہ آزادی مارچ کو وقت کا ضیاع کہا جارہا ہے، یہ لوگ نیازی صاحب کو گالیاں پڑواتے ہیں، یہ وزیراعطم کے دوست نہیں دشمن ہیں۔