• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک نے اپوزیشن کو کھری کھری سنادی

پرویز خٹک نے اپوزیشن کو کھری کھری سنادی


وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جمہوریت جمہوریت کرنے والوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا،اب یہ تماشہ نہیں چلے گا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے اپوزیشن کو کھری کھری سنادی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ صبر کریں ابھی بہت کچھ برداشت کرنا پڑے گا، جو ملک آپ چھوڑ کر گئے، اس کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر بھی تنقید کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ مولانا نے تو پاکستان کو بھی نہیں مانا۔

پرویز خٹک مولانا فضل الرحمان سے علی امین گنڈاپور کے الیکشن کا چیلنج قبول کرنے کے مطالبہ پر بولے کہ مولانا کہتے ہیں پی ٹی آئی دوبارہ الیکشن جیتے تو بھی نہیں مانیں گے، انہوں نے تو پاکستان کو بھی نہیں مانا۔

تازہ ترین