آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ22؍ربیع الاوّل 1441ھ 20؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نواز شریف اتوار کو لندن روانہ ہوں گے، ذرائع

نواز شریف اتوار کو لندن روانہ ہوں گے، ذرائع


سابق وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف اتوار کو قومی ائر لائن کی پرواز سے لندن جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے علاج کے لیے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شریف فیملی نے نواز شریف کے علاج کے لیے نیویارک میں بھی ڈاکٹروں سے بات چیت شروع کردی ہے۔

اس سے قبل یہ خبر بھی آئی تھی کہ تحریک انصاف کی حکومت نے نواز شریف کا نام ایگزکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شہباز شریف نے وزارت داخلہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کے لیے درخواست دی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص نہیں ہو پارہی ہے، انہیں بیرون ملک لے جانا ہوگا۔

وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو ( نیب) سے مشاورت کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی اور نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق بات چیت کی۔

قومی خبریں سے مزید