• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کے بارے میں آگاہی دینے کا بہترین ذریعہ محفل نعت ہے، مشتاق زاہدی

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) ممتاز بزنس مین جمعیت المسلمین کے مرکزی جامع مسجد مانچسٹر کے خزانچی حاجی محمد مشتاق زاہدی نے روزنامہ جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور یورپ میں پروان چڑھنے والی نئی نسل کو دین اسلام کے بارے میں آگاہی دینے کا بہترین ذریعہ محفل نعت کا انعقاد ہے، جس سے وہ دین کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبوت اور رسالت کا آغاز بھی میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے اور سلسلہ نبوت و رسالت کا اختتام بھی میرے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن اور سلامتی کے داعی ہیں، ہمارا دین امن اور سلامتی کی تعلیم دیتا ہے، عقیدہ ختم نبوت ہمارا بنیادی عقیدہ ہے، اس پر ہم کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں، قرآن و حدیث کی روشنی میں ہم مسلمان یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی پیدا نہیں ہوسکتا، کیونکہ آپؐ آخری نبیؐ تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو عقیدہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنا علمائے کرام کی ذمہ داری ہے، یہ مذہبی وراثت ہے، یہ رکنی نہیں چاہئے، جاری رہنی چاہئے، تاکہ نوجوان نسل اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کرے اور عمل کرکے کامیاب زندگی گزارسکے۔
تازہ ترین