• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سکھوں کیلئے سرحد کے ساتھ دل بھی کھول رہے ہیں، عمران خان، کرتارپور راہداری کے افتتاح کی مناسبت سے پیغام

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح علاقائی امن کے لئے پاکستان کے عزم کا عکاس ہے، ہمیں یقین ہے کہ خطے کی خوشحالی اور آئندہ نسلوں کا روشن مستقبل امن میں پنہاں ہے، آج ہم سکھ برادری کے لئے نہ صرف سرحد بلکہ دل بھی کھول رہے ہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرتارپور راہداری کے افتتاح کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کیا۔ 

کرتارپور راہداری کا افتتاح (آج) ہفتہ کو کیا جائے گا۔

کرتارپور راہداری



وزیراعظم نے سرحد کے دونوں اطراف اور پوری دنیا میں مقیم سکھ برادری کو کرتارپور راہداری کے افتتاح کے تاریخی دن کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سکھ برادری کے لئے بابا گرونانک دیو جی کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر کرتارپور راہداری کے افتتاح کی اہمیت مسلمان بہتر سمجھ سکتے ہیں جو مقدس مقامات کی زیارت کی اہمیت کو پہچانتے ہیں۔

کرتارپور راہداری کا افتتاح اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہمارے دل مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں جو ہمارے عظیم مذہب کی تعلیمات اور ہمارے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق ہیں۔

تازہ ترین