• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدہ قبل از وقت فعال ہوجائے گا، مشیر تجارت

اسلام آباد(جنگ نیوز) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کیساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کو قبل ازوقت فعال بنانے کی منظوری دیدی ہے ۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی جس میں ناروے، یورپی یونین اور دیگر کئی ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ملاقات کے حوالے سے انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چین نے آزادانہ تجارتی معاہدے کو قبل ازوقت فعال کرنے کی منظوری دے دی ہے جو یکم دسمبر سے فعال ہو جائے گا، چین ہماری وزارت فوڈ سیکیورٹی کو تربیت فراہم کریگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت فوڈ سیکیورٹی میں صلاحیت کی کمی ہے اور چین ہماری وزارت فوڈ سیکیورٹی کو تربیت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
تازہ ترین