• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدمیلاد النبی کے موقع پر سول ہسپتال کے ڈاکٹرز اور اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ایم ایس سول ہسپتال نے عیدمیلاد النبی کے موقع پر ہسپتال میںایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز سمیت تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ سول ہسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سنڈیمن پرویشنل ہسپتال کوئٹہ ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں عید میلاد النبی کے موقع پر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر تے ہوئے ۔تمام کنسلٹنٹس ،ڈاکٹرز،فارماسسٹس ،اسٹاف نرسز اور پیرامیڈیکس کو اپنے ڈیپارٹمنٹس /یونٹس میں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ آپریشن تھیٹرز کے انچارج کو بھی عید میلاد النبی 10نومبر کو آپریشن تھیٹرز میں عملے کے ہمراہ موجود رہنے شعبہ حادثات کے ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکس ،اسٹاف کو بھی ڈیوٹی پر موجود رہنے اورانچارج ٹرانسپورٹ کو تمام ایمبولینسز اور ڈرائیورز کی حاضری کو بھی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔
تازہ ترین