• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو پارٹیوں نے مولانا کا دھرنا کیش کروالیا، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جن دو پارٹیوں نے مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا کیش کروانا تھا کروالیا، اب مولانا کے لیے دعا ہی ہے ۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لاشوں کی سیاست ختم ہوگئی ہے مولانا سے دوبارہ اپیل ہے کہ غریب کارکنوں کو مزید آزمائش میں نہ ڈالیں ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس


انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نواز شریف کو مکمل صحتیاب کرے، اگر کوئی بیماری کے ذریعے سیاست کرے تو پھر معاملہ اللہ پر چھوڑ دینا چاہیے، نواز شریف کو طبی نظریہ ضرورت کے تحت باہر بھجوایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ جیسے لوگوں کے 126 اکاؤنٹ نکلے ہیں، آصف زرداری، حمزہ، سلمان اور خورشید شاہ کے کیسز بہت سیریس ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آصف زرداری بڑے دل کا آدمی ہے، دوستوں کے ساتھ مل بانٹ کر کھاتا تھا ، 3 سے 4 مہینوں میں آصف زرداری کے تمام کیس پلی بارگین کے ذریعے ختم ہو جائیں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 72 سال میں پہلی دفعہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے وہ شارٹ کھیلی کہ بھارت کو لالے پڑ گئے ہندوستان کے مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین