• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12ربیع الاول،نبی کریمؐ کی ولادت،تجدید عہد کا دن ہے،علامہ باقر عباس

کراچی(اسٹاف رپوٹر) سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پرمجلس وحدت مسلمین 12کا تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت و اخوت کے عنوان سے منائے گی،ان خیالات کا اظہارصوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے وحدت ہائوس صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اس عظیم اور پرمسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکبادپیش کرتے ہیں ولادت باسعادت نبی کریمؐ کا دن تجدید عہد کا دن ہے ہمیں حقیقی مصطفویؐ تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا عہدبھی کرنا ہو گا۔

تازہ ترین