• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکونوشی سے ڈپریشن اور شیزوفیرنیا کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، ریسرچ میں انکشاف

لندن (پی اے) تمباکو پینے سے ڈپریشن اور شیزو فرنیا کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ یہ بات ایک نئی اسٹڈی میں کہی گئی ہے۔ یونیورسٹی آف برسٹل کے ریسرچ کرنے والوں نے یورپی نسل سے تعلق رکھنے والے 462690افراد کے کوائف کا تجزیہ کیا اور اس شہادت کا پتہ لگایا کہ تمباکو پینے سے ڈپریشن اور شیزو فرنیا کا خطرہ بڑھا۔ نتائج سے یہ بھی پتہ چلا کہ ان حالات کے شکار افراد کے تمباکو پینے کا آغاز کرنے کا زیادہ امکان پایا جاتا ہے۔ اسٹڈی بدھ کو جرنل سائیکلوجیکل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔ اس کی اشاعت اس دن عمل میں آئی ہے جب ایکشن آن اسموکنگ اینڈ ہیلتھ کی رپورٹ آئی ہے۔ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ ذہنی اثرات کے حامل افراد کو روکنے کے لئے اسموکرز کو مدد کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال انگلینڈ میں اسموکنگ سے78ہزار افراد ہلاک ہوئے اور یہ ذہنی صحت کے اثرات کے حامل افراد میں متوقع عمر میں اوسطاً10تا20سال کمی کا سب سے بڑا واحد عمل ہے۔ برسٹل یونیورسٹی کے اسکول آف ایکسپریمنٹل سائیکلوجی کے سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ ڈاکٹر روبائن ووٹون نے کہا ہے کہ ذہنی بیماری کے حامل افراد اکثر اسموکنگ میں کمی کی ہماری کوششوں میں نظر انداز کئے جاتے ہیں جو صحت کی عدم مساوات کی طرف لے جاتے ہیں۔ ایکشن آف اسموکنگ اینڈ ہیلتھ نے کہا ہے کہ شدید ذہنی اثرات کے حامل افراد میں اسموکنگ کی شرح عام آبادی کے مقابلے میں50فیصد سے بھی زائد ہے۔ ایکشن کی رپورٹ کے لئے فنڈ پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے فراہم کیا ہے۔ 82فیصد سروے شدہ مینٹل ہیلتھ ٹرسٹس اسموک فری پالیسی کے حامل ہیں جبکہ حکومت کا ہدف100فیصد ہے جن ٹرسٹوں نے رپورٹ کا جواب دیا، ان میں تمام نے نکوٹین ریپلیسمنٹ تھراپی کی پیش کش کی ہے۔ تاہم صرف47فیصد نے کمبی نیشن یا ویری نکلین کے سب سے موثر علاج کی پیش کش کی ہے۔ 55فیصد ٹرسٹوں میں مریضوں سے ایڈیشن کے وقت اسموکنگ اسٹیٹس کے بارے میں دریافت نہیں کیا گیا۔ ٹوبیکو ایڈکشن کے پروفیسر اور مینٹل ہیلتھ اینڈ اسموکنگ پارٹنر شپ کی کوچیئرمین این مک نیل نے کہا ہے کہ ذہنی صحت کے اثرات کے حامل افراد کی مدد ان کو اسموکنگ سے روک کر ان کے زیادہ زندہ رہنے کا بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جبکہ ہم گزشتہ4عشروں کے دوران آبادی کے مجموعی طور پر اسموکنگ کی شرح میں کمی کا مشاہدہ کرتے ہیں، ہم نے ذہنی صحت کے اثرات والے لوگوں میں یہ کمی نہیں دیکھی۔ یونیورسٹی آف برسٹل کی ٹیم نے یورپی نسل سے تعلق رکھنے والے462690افراد کے یوکے بائیو بینک کوائف کا استعمال کیا، جن میں8فیصد حالیہ اسموکرز اور22فیصد سابق اسموکرز شامل ہیں۔ اس سال کے شروع میں ریسرچ کرنے والوں نے برٹش جرنل آف سائیکٹری میں ایک اسٹڈی شائع کی تھی، جس میں اس شہادت کا پتہ چلا تھا کہ تمباکو پینے سے بائی پولر ڈس آرڈرز میں اضافے کا خطرہ پایا جاتا ہے۔

تازہ ترین