• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی ایل سے نام نکالنے میں تاخیر، نواز شریف کی روانگی موخر

لاہور، اسلام آباد(نمائندہ جنگ،آئی این پی ،صباح نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے، جبکہ ان نام ای سی ایل سے نکالنے میں تاخیر کا سامنا ہے، سابق وزیراعظم کی بیرون ملک روانگی میں پلیٹ لیٹس کی کمی آڑے آ گئی۔

نوازشریف کی پلیٹ لیٹس 18ہزار ہوگئے جبکہ سفر کے لیے 55ہزار ہونا لازمی ہیں، اس معاملے پر میڈیکل بورڈ نے سرجوڑلئے ہیں، تشویشناک صورتحال کے باعث قطرسے ایئر ایمبولینس منگوالی گئی۔ 

نیب نے نواز شریف کو وطن واپسی کی ضمانت دینے پر نام ای سی ایل سے نکالنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ 

نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نیب چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نیب ہیڈ کوارٹرز پہنچے، درخواست پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے پراسیکیوٹر جنرل نیب اور لیگل ٹیم کو طلب کر لیا، چیئرمین نیب نے ہیڈ کوارٹرز میں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر فیصلہ کیا،ای سی ایل سے نوازشریف کا نام نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کو جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

ادھرسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک لے جانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اورای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر نواز شریف لندن روانہ ہو جائیں گے، لاہور ائیر پورٹ پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تازہ ترین