• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے وینزویلا کے مختلف شہروں میں حملے، غیرملکی میڈیا

فوٹو: انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: انٹرنیشنل میڈیا

وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس سمیت مختلف شہروں میں امریکا کی جانب سے حملے کیے گئے، امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے صدر ٹرمپ کے حکم کے بعد کیے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور مختلف علاقوں میں دھوئیں کے بادل بھی اٹھتے دکھائی دیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کاراکس میں کم از کم 7 دھماکے سنائی دیے جبکہ نچلی پرواز کرنے والے طیاروں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق بڑے فوجی اڈے کے قریب واقع جنوبی کاراکاس کا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وینزویلا اور امریکا کے درمیان دن بہ دن کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

صدر نکولس مادورو نے حالیہ دنوں میں کہا تھا کہ وینزویلا امریکا کے ساتھ منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعاون پر بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم انہوں نے مبینہ امریکی حملے پر براہ راست تصدیق یا تردید سے گریز کیا تھا۔

مادورو نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکا ان کی حکومت گرانا اور وینزویلا کے تیل کے ذخائر تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وینزویلا امریکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید