• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگوٹھا چھاپ اسمبلیوں کو تسلیم نہیں کرینگے، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کو مغرب کا گروی بناکر رکھ دیا گیاہے، پاکستان کو کالونی بنا دیا گیاہے، نام ہم آزادی کا لیتےہیں، پاکستان عظیم مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا، لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں،کسی میں ناموس رسالت قانون سےکھیلنےکی ہمت نہیں، انگوٹھا چھاپ اسمبلیوں کو تسلیم نہیں کریں گے، انگوٹھاچھاپ اسمبلیاں وجودمیں لاکرکہہ رہےہیں ہرفیصلہ ہم کریں گے۔ 

خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کی شب اسلام آباد میں سیرت النبی ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

انگوٹھا چھاپ اسمبلیوں کو تسلیم نہیں کرینگے، مولانا فضل الرحمٰن 


انہوں نے کہا کہ آج آزادی مارچ سیرت کانفرنس میں تبدیل ہوا ہے، مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پچھلےسال نومبرمیں پہلا ملین مارچ کراچی میں کیا تھا، دنیا کو پیغام جارہا ہےکہ پاکستان کے عوام حضورﷺ سے کس قدر محبت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ سے دوستی کریں گے لیکن غلامی نہیں، یہ ملک ہمارا ہے یہاں غلام بن کر نہیں رہنا ہے۔ خدا کے لیے ہمیں آئین اور قانون کے دائرے میں رہنے دو۔

تازہ ترین