• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز چھوڑنے کے بعد رابی پیرزادہ کیا کر رہی ہیں؟

گزشتہ دنوں نازیبا ویڈیوز کے وائرل ہونے اور شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد رابی پیرزادہ نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے خانہ کعبہ کی پینٹنگز کی تصویریں اپلوڈ کی ہیں ۔

انہوں نے ان تصویروں کے کیپشن میں ’ایک نیا آغاز‘ لکھا ۔ساتھ ہی ہیش ٹیگ’SaveASoul‘ کا بھی اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: رابی پیرزادہ گرفتاری سے بچ گئیں

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے لوگوں کے تلخ رویوں اور اپنی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اب انہوں نے سماجی رابطوں کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے ان پینٹگز کی تصاویر جاری کی ہیں۔ تصویریں دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہ پینٹنگز انہوں نے خود بنائی ہیں۔

تازہ ترین