سندھ کے وزیرِ زراعت اسماعیل راہو نےکراچی کے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹڈی دل کی کڑھائی اور بریانی بنا کر کھا سکتے ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں اسماعیل راہو نے کہا کہ ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس خود چلا آیا ہے تو فائدہ اٹھائیں۔
اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کراچی کے بعد بلوچستان چلا گیا ہے، ملیر میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیے: ٹڈی دل کا کراچی شہر پر حملہ
انہوں نے کہا کہ شہری پریشان نہ ہوں ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتا، اس کے خاتمے کے لیے نوابشاہ اور بدین میں اسپرے کرا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اندرون سندھ کے علاقوں تھر، سانگھڑ اور دادو کے بعد ٹڈی دل نے کراچی پر بھی حملہ کر دیا ہے۔
ملیر، بہادر آباد، گلشن اقبال سمیت کئی علاقوں پر ٹڈی دل کی یلغار سے شہری پریشان ہو گئے۔