• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، امریکا کشیدگی کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، سلطنت عمان

اے ایف پی
اے ایف پی

سلطنت عمان نے ایران کے خلاف اسرائیلی اور امریکی فوجی کارروائیوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سلطنت عمان کے اعلامیے کے مطابق اسرائیل اور امریکی اقدام بین الاقوامی قانون، تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کشیدگی بڑھنے سے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، ایران پر اسرائیلی اور امریکی فوجی کارروائیاں افسوسناک ہیں۔

عمان کے اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جنگ بندی نافذ کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس بلائے، عالمی برادری بین الاقوامی قانون کی حمایت میں واضح موقف اختیار کرے۔

اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی قانون کے تحت ریاستوں کےاپنے دفاع کے حق کی بھی توثیق کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید