اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) 19 روزسے پمز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے باوجود آصف زرداری کی طبیعت بہتر نہ ہو سکی ،میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کی گردن اور کمر کے مہروں کے تفصیلی معائنے اور ایم آر آئی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے،بلڈ پریشر، شوگر لیول میں اتار چڑھاؤ ، انسولین کی مقدار بڑھا دی گئی،سکون کی دواؤں کے استعمال پرغور شروع کردیا گیا ہے۔