راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے مشرف کے اثاثہ جات سے متعلق کیس کی سماعت اکیس نومبر تک ملتوی کر دی۔گزشتہ روز جب اس کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے کے انسپکٹر عظمت جو اس کیس کے تفتیشی افسر بھی ہیں نے عدالت میں پیش ہوکر استدعا کی کہ ہم ملزم کی مزید جائیدادوں کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں لہذا مہلت دی جائے ۔