• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزیراعظم نے نواز شریف کا نامECL سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا، زبیدہ جلال

وزیراعظم نے نواز شریف سے متعلق فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا، زبیدہ جلال


کراچی(جنگ نیوز)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ میں نے کبھی آئین اور رولز کے منافی کوئی کام نہیں کیا،جو گیارہ آرڈیننس منظور ہوئے اس میں عوام کی سہولت کیلئے قانون تھے،اکثریت نہیں چند لوگ مجھ پرا عتراض کررہے ہیں ارکان کی مرضی ہوگی تو رہوں گا، 183 ووٹوں سے منتخب ہوا تھا اس میں اپوزیشن کے ووٹ بھی شامل تھے۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ن لیگ کی رہنما شائستہ پرویز ملک اور جمعیت علمائے اسلام ف کی رہنما شاہدہ اختر علی بھی پروگرام میں شریک تھیں۔زبیدہ جلال نے کہا کہ وزیراعظم نے نواز شریف سے متعلق فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا ہے، نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ ہوگیا ہے ان کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا،نواز شریف کا معاملہ ڈیل یا این آر او نہیں بلکہ ایک لیڈر اور بیمار شخصیت کا ہے۔شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ نواز شریف کا علاج کیلئے بیرون ملک جانا این آر او نہیں ہے، ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کروا سکتے ہیں، حکومتی بنچوں پر بہت سے ارکان حکومت سے مطمئن نہیں ہیں۔شاہدہ اختر علی نے کہا کہ نواز شریف کا معاملہ حکومت کے لئے بہت بڑا امتحان ہے، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد ان کے اپنے اسمبلی پروسیجر کی وجہ سے آئی ہے حکومت آرڈیننس کے بجائے مکمل اور جامع قانون سازی پر توجہ دے۔

تازہ ترین