• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان اورنواحی علاقوں میں میلادالنبیؐ کےجلوس وتقریبات

ملتان(سٹاف رپورٹر،نمائندگان جنگ)ملتان اور نواحی علاقوں میںمیلاد لنبیؐ کے جلوس نکالے گئے اور تقریبات ہوئیں۔متحدہ میلاد کونسل میں شامل تنظیم بزمِ غلامانِ غوث الاعظم کے زیراہتمام سالانہ جلو س عیدمیلادالنبی باغ حسین سے نکالا گیا،جس کی قیادت بزمِ غلامانِ غوث الاعظیم کے صدر محمود علی خان،سیکرٹری جنرل محبوب علی قادری،متحدہ میلاد کونسل کے صدرمرزا ارشد القادری،راؤ عارف رضوی ودیگر نے کی۔درگاہ عالیہ حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی ؒ کی جامع مسجد میں میلاد مصطفی انٹرنیشنل کے زیراہتمام سالانہ 75 روزہ میلاد شریف کے سلسلے میں بارہ منزلہ پچاس پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔سابق کونسلر شیخ محمد یونس کی رہائش گاہ پر عید میلاد النبی کے موقع پر تقریب ہوئی ۔تقریب میں عمر فاروق خان بابر،ایم سلیم راجہ ،حاجی خلیل راں ،امیر علی قریشی ،شیخ محمد عمر،عامر محمود،اشرف قریشی،مہر شاکر ،جاوید اقبال خان دیگر نے شرکت کی ۔متحدہ میلاد کونسل و جامع مسجد اللہ والی کے زیراہتمام جلوس عید میلادالنبی کی قیادت علامہ شوکت فیضی،قاری عرفان عطاری،قاری تنویر سعیدی،مہرظفر چاون، چوہدری نعیم ودیگر نے کی۔بزم حسان بن ثابت و بزم المعصوم کے زیر اہتمام علامہ قاری رب نواز سعیدی ،صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی، صوفی خلیل احمد الطافی، اقبال معصومی،علامہ حق نواز سعیدی ،مرزا عبدالرشید ،عبدالقیوم کشمیری ودیگرز علماءو مشائخ کی قیادت میں عید میلادد النبی ریلی محلہ پیر بخاری کالونی نزد قاسم پور سے سے نکالی گئی ۔انجمن مہریہ نصیر یہ مخدوم رشید یونٹ کے زیر اہتمام 12ربیع الاول کے سلسلے میں جلوس نکالا گیا جو کہ دربار مخدوم عبدالرشید حقانی سے شروع ہوا اور چشمہ چوک والی مسجد پر اختتام پذیر ہوا ۔محفل کے اختتام پر انجمن مہریہ نصیریہ کے سینئر نائب صدر وقار ہاشمی نے خصوصی دعا کروائی۔ نائب صدر محمد شاہد ضیاء امتیاز ہاشمی، شاہد ہاشمی، شاہ فہد ہاشمی ، احسن گلزار نے شرکت کی۔قومی تاجر اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی کی تقریب زیر صدارت مرکزی میلاد کونسل کے جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، چیئرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی، سابق وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی ، گیلانی خاندان کے سربراہ مخدوم یزدانی گیلانی، انجمن اسلامیہ کے کے صدرسابق وزیر مخدوم تنویر الحسن گیلانی، ابوالحسن گیلانی، احمد مجتبیٰ گیلانی ،ایم پی اے محمد ندیم قریشی، بابو نفیس انصاری، سمیت دیگر سیاسی و سماجی اور تاجر رہنمائوں نے شرکت کی۔سی پی اومحمد زبیر دریشک نےتمام بڑے جلوس اور ریلیوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔سی پی او ملتان نے قلعہ کہنہ قاسم باغ دربار غوث پاک نورانی کی جلوس ڈیوٹی چیک کی ۔ انہوں نے دولت گیٹ حسین آگاہی بازار اسلامیہ کیڈٹ گارٹن سکول سے شروع ہونے والے اے کیٹیگری کے جلوس ڈیوٹی چیک کی ۔ مدرسہ انوار العلوم سے شروع ہونے والے اے کیٹیگری کے جلوس گلشن مارکیٹ کی ڈیوٹی چیک کی۔دنیاپور ،ٹاٹےپور ،مخدوم رشید،شجا ع آباد،وہاڑی،ماچھیوال،میلسی،ٹبہ سلطان پور، خانیوال، جہانیاں،کبیروالا ،ٹھٹھہ صادق آباد ،میاں چنوں،عبدالحکیم،مظفر گڑھ،شاہ جمال، چوک سرور شہید،کوٹ ادو ،لودھراں،کہروڑپکا ودیگر شہریوں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔  
تازہ ترین