• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
رگبی ورلڈ کپ جنوبی افریقا لے اڑا
سافٹ بال فائیو ورکشاہ کے شرکاء کا تہیمنہ آصف ، مراد علی اور دیگر کے ساتھ گروپ

جنوبی افریقا نے رگبی ورلڈ کپ ا ٹائٹل جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں فاتح ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دی اور تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ انٹر نیشنل ہاکی الیون آئندہ سال جنوری فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی،پی ایچ ایف کے حکام نے اولمپک رسائی رائونڈ کے دوران ہالینڈ اور جرمنی میں وہاں کے ہاکی حکام سے ملاقات کر کے انہیں پاکستان میں عالمی ہاکی مقابلوں کی بحالی میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔ 

جس پر انہوں نے اپنی جونیئر ٹیمیں پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاہم اسے سیکیورٹی سے مشروط کیا ہے، تاہم پی ایچ ایف کی اپیل پر عالمی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان میں آئندہ سال کے اوائل میں انٹر نیشنل ہاکی الیون کو پاکستان بھیجنے کا اشارہ دیا ہے جس میں دنیا کے موجودہ اور سابق کھلاڑی شامل ہوں گے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے کہا ہے کہ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان نے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر بیس بال فائیوٹریننگ اینڈ کوچنگ ورکشاپ کاانعقاد کرکے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔ 

رگبی ورلڈ کپ جنوبی افریقا لے اڑا
قومی کھو کھو ریفریشر اینڈ کوچنگ کورس کے اختتام پر مہمان خصوصی عامر محی الدین ، احمد علی راجپوت ، ڈاکٹر محمد عاف حفیظ ،شبیر احمد ، عارف وحید اور وسیم علوی کے ہمراہ گروپ ، جبکہ اسپوٹس کو آرڈنیٹر منیر قادری کو کراچی پبلک اسکول کےڈائریکٹرنعیم محی الدین شیلڈ پیش کررہے ہیں

 جس سے آنے والے وقتوں میں نہ صرف پاکستان میں اس کھیل کوروشناس کرانے میں بہت مددملے گی بلکہ یہ اقدام اس کھیل کے فروغ کیلئے بھی ایک سنگ میل ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام اور ڈی ایم سی سائوتھ کے تعاون سے نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں ایس ایف پی ٹریننگ اینڈ کوچنگ ورکشاپ کے شرکاء سے اپنے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے کیا،ٹریننگ ورکشاپ میں کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے 70 سے زائد اسپورٹس اساتذہ حصہ لے رہے ہیں ، مراد حسین اور شیراز آصف بحیثیت ڈائریکٹر اور کوآرڈینیٹر ورکشاپ کے شرکاء کو لیکچراور ملٹی میڈیا کے ذریعے بیس بال فائیو کی تاریخ، گیم ٹیکنیک اور قواعد وضوابط سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

رگبی ورلڈ کپ جنوبی افریقا لے اڑا
پروفیسر اعجاز فاروقی کا داؤد اسپورٹس کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے ہمراہ گروپ فوٹو

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلا محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر شروع ہوگیا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح عثمان کلب اور کراچی انڈر 18ٹیم کے درمیان نمائشی میچ سےہوا ۔ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین عبدالناصر، سیکریٹری طارق حسین کوارڈینٹر زاہد ملک اور آرگنائزر زعیمہ خاتون ہیں ۔

رگبی ورلڈ کپ جنوبی افریقا لے اڑا
ایشین ڈاج بال ایونٹ میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم کا عابد نعیم کے ساتھ گروپ

سعد وہرا نے پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کا ماہانہ پلیئر ایوارڈ جیت لیا۔ ماہ رخ ضائم نے دوسری ا اورنورشوکت نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔اکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے گلوبل سپورٹس پارٹنر کے نمائندے جوش جرمنی کے ہمراہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود سے اولمپک ہائوس میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں سپورٹس کی ڈیویلپمنٹ اور پروموشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں پاکستان میں کھیلوں کی زبوں حالی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین