• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فائرنگ سے 1 شخص زخمی، اسمگلر، کار لفٹر گرفتار

کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ مختلف علاقوں سے پولیس نے مختلف الزامات کے تحت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جس کی شناخت 20 سالہ محمد عباس کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمی محمد عباس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان کے مطابق اورنگی ٹاؤن اور اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں کارروائی کے دوران پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں چھالیہ کا اسمگلر اور موٹرسائیکل لفٹر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، دورانِ ڈکیتی شہری کو قتل کرنیوالا ڈاکو گرفتار

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 300 کلو چھالیہ اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

تازہ ترین