• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دورانِ ڈکیتی شہری کو قتل کرنیوالا ڈاکو گرفتار

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں پولیس نے شہری کو ڈکیتی کے دوران گولی مار کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان کے مطابق ملزم نے شیر شاہ میں 8 روز قبل دورانِ ڈکیتی فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈکیت کامران نے 8 روز قبل شہری کو ڈکیتی کرتے ہوئے مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

ملزم اس سے قبل 10 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

تازہ ترین