• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، 22 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز اعلامیہ کے مطابق کورنگی، عزیز بھٹی، عزیز آباد، ماڈل کالونی، گلستان جوہر، زمان ٹاؤن اور بغدادی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 16ملزمان عباس علی، محمد وقار عرف وکی، راشد اکرم عرف وکی کمانڈو، شکیل، محمد فیضی عرف ناصر تھیلی، محمد شفیق عرف فیضان مرلی، وہاب عرف جاجو، غلام مرتضیٰ، مسعود رضا عرف لالا، ارشاد علی عرف مامم عرف ذیشان، عدنان عرف چکنا، ندیم عرف ڈیما، مزمل حسین عرف مٹھو، خان محمد عرف فراز بوہرا, محمد سمیع عرف علی عرف آلو پیاز والا اور مظفر علی عرف نانو کو گرفتارکیا جو لوٹ مار، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، موبائل فون چھیننے، منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

سچل کے علاقے میں کارروائی کے دوران ملزم ذوالفقار کو گرفتار کیا گیا جو غیرقانونی اسلحہ رکھنے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ عزیز آباد اور فریئرکے علاقوں سے منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزمان شکور، مسلم، کاشف عرف مینا، بادشاہ اور عمیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے، ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین