• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:فاروق اعظم

صفحات: 159

قیمت: 395 روپے

ناشر:فضلی سنز،اُردو بازار، کراچی۔

پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ خود پاکستان کی عُمر جتنی ہرگز نہیں۔ اس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد نہ صرف یہ کہ بروقت نہیں ہوتا رہا، بلکہ ایسا بھی ہوا کہ اکثر عام انتخابات کے بعد بننے والی حکومتوں کو اُن کی آئینی مدّت پوری ہونے سے قبل ہی چلتا کر دیا گیا۔ یوں پاکستان میں پڑوسی مُلک، بھارت کی نسبت جمہوریت کا پودا پروان چڑھ کر ایک تناور درخت میں تبدیل نہیں ہو سکا۔کہنے کو تو یہ ایک سادہ سی بات ہے، تاہم اس کے پاکستان کی قومی زندگی پر نہایت مُضر اثرات مرتّب ہوئے۔ 

بہرحال، سرِدست تو یہ بتانا مقصود ہے کہ ’’انتخابات 2018 ء‘‘ کے عنوان سےمصنّف نے بہت محنت اور جان فشانی سے ایک ایسی کتاب مرتّب کی ہے، جس میں مذکورہ انتخابات کے سلسلے میں نہ صرف یہ کہ جملہ اعداد وشمار مہیّا کر دیے گئے ، بلکہ انتخابات کا پس منظر اور اُس سے جُڑے دیگر عوامل کو بھی یک جا کر دیا گیا ہے۔ یوں صاحبِ کتاب نے ایک اہم قومی ضرورت کی تکمیل کر دی ہے۔

تازہ ترین