• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔

اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے جن میں جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ اور ملکی اور سیاسی صورت حال بھی شامل ہیں۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6 اور 8 نومبر کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ممبر اوگرا اور ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ کے تحت اتھارٹی کے بورڈ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیئے: وزارتِ داخلہ کا نواز معاملہ کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کابینہ کے فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں سٹیزن پورٹل پر سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کے حل پر کابینہ کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

تازہ ترین