• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ جاری ہے۔

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ جاری


محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کا سرد ترین مقام استور رہا جہاں درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 اسکردو میں منفی تین، کالام اور گوپس میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کم سے کم ریکارڈ کیاگیا درجہء حرارت نو ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ لاہور میں تیرہ، پشاور میں آٹھ، کوئٹہ میں چار، مظفر آباد میں چھ، گلگت میں دو، ملتان میں چودہ، فیصل آباد میں تیرہ، حیدر آباد میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

تازہ ترین