آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر ضمنی ریفرنس دائر کر دیا۔

دورانِ سماعت عدالت نے حمزہ شہباز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کوئی پریس کانفرنس نہیں ہو رہی جس پر حمزہ شہباز نے کہا کہ میں عدالت کا احترام کرتا ہوں لیکن آپ کا رویہ مناسب نہیں۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع کر دی۔

اس سے قبل جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔

دورانِ سماعت کمرۂ عدالت میں شور ہونے پر عدالت نے حمزہ شہباز پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ یہاں پریس کانفرنس کرنے نہیں آئے۔

حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ میں عدالت کا احترام کرتا ہوں لیکن آپ کا رویہ مناسب نہیں ہے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ میں جیل سے لوگوں کو ساتھ لے کر نہیں آیا، جب بھی مجھے کوئی راستے میں سلام کرتا ہے تو اُس کا جواب دیتا ہوں۔

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کے کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

دورانِ سماعت شہباز شریف کے وکلاء نے رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال ریفرنس میں ان کی حاضری سے معافی کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما رانا مشہود نے کہا کہ نواز شریف نے ساری عمر شفاف سیاست کی ہے، یہ جھوٹے لوگ پاکستان پر مسلط کر دیے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے تھے اور جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف آنے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تار لگا کر بند کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید