• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن نے پلان بی کو حتمی شکل دیدی

مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت مخالف تحریک کے پلان بی کو حتمی شکل دے دی


جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت مخالف تحریک کے پلان بی کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کا اجلاس مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنے کی حالیہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

جے یو آئی (ف) کے پلان بی میں سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی اہم شاہراہیں اور راولپنڈی اور اسلام آباد میں اہم ترین مقامات پر لاک ڈاون بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبائی امراء نے مولانا فضل الرحمٰن کے سامنے پلان بی سے متعلق اپنی تیاری اور آگے کے لائحہ پر بریفنگ دی، مولانا نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے پلان بی سے متعلق پارٹی کی حتمی منصوبہ بندی کے بعد اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا فوری اجلاس جلسہ گاہ میں بلالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد جلسہ سے گاہ میں آج اہم ترین فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید