آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے الوداعی ملاقات کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے آفس میں ہونے والی ملاقات میں ایرانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایرانی سفیر کی پاکستان میں خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نےپاک ایران تعلقات کو فروغ دینے پر مہدی ہنر دوست کی خدمات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سفیر نے پاک ایران سرحد پر امن قائم کرنے کی کوششوں کے لیے آرمی چیف کے اقدامات کی تعریف کی۔