شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 فوجی شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پیٹرولنگ پر مامور گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بارودی سرنگ دیسی ساختہ تھا۔
شہید ہونے والوں میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔