• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ون ڈے رینکنگ، بیٹسمینوں میں بابراعظم کا تیسرا نمبر

دبئی (ایجنسیاں) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بیٹسمین بابر اعظم تیسرے نمبر پر جب کہ بولرز میں محمد عامر ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی ہے ۔ویرات کوہلی بیٹنگ اور جسپریت بمراہ بولنگ میں سرفہرست ہیں۔ ٹاپ ٹین میں بالترتیب ویرات کوہلی، روہت شرما، بابر اعظم، فاف ڈوپلیسی، روس ٹیلر، کین ولیمسن، ڈیوڈ وارنر، جو روٹ، کوئنٹن ڈی کوک، جیسن رائے شامل ہیں۔ پاکستان کے امام الحق بارہویں، فخرزمان 16ویں اور حارث سہیل 31 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ بولرز کی فہرست میں محمد عامر ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ ٹاپ ٹین میں بالترتیب بھارت کے جسپریت بمراہ ، ٹرینٹ بولٹ، مجیب الرحمان، کاگیسو ربا دا، پیٹ کمنز، کرس ووکس، مچل اسٹارک، محمد عامر، میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن کے نام شامل ہیں۔

تازہ ترین