سرگودھا (صباح نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے ابھر کر آرہا ہے، فضل الرحمٰن کا دھرنا اختتام کیطرف رواں دواں ہے ،کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، امن پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ عبدالوہاب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔