آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار10؍ ربیع الثانی 1441ھ 8؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نوازشریف کو فوری علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے‘ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدرمحمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال، صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نثار اچکزئی، صدر اچکزئی،غلام آغا،شنو گل،لیاقت راجپوت، ضلعی صدر پشین سعد اللہ،ضلعی صدر قلعہ عبداللہ وارث اچکزئی،چمن سٹی کے صدر عبدالمنان درانی اورطارق گل نے اپنے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قائد جمہوریت میاں نوازشریف کوفوری علاج کیلئے بیرون ملک بھجوائیں کیونکہ ان کی صحت خراب ہے اس ملک کا المیہ رہا ہے کہ سیاسی طور پر مخالفین کو مختلف طریقوں سے بلیک میل کیا جاتا ہے جو کچھ ہورہا ہے وہ سب کو نظرآرہا ہے کہ کون کس کے ساتھ کیا کررہا ہے لہٰذا میاں نوازشریف کو فوری طور پر علاج کیلئے بیرون ملک بھجوایا جائے۔ درایں اثناء انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے اور انتظامیہ گرانفروشوںاورذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

کوئٹہ سے مزید